مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 1.29 ڈالر، یعنی 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 110.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

October 22, 2026 · کامرس
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سعودی عرب پر حوثیوں کے مزید حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 1.29 ڈالر، یعنی 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 110.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 97 سینٹ، یعنی ایک فیصد بڑھ کر 98.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کاروباری سیشن کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی تھی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 67 سینٹ فی بیرل کم ہوئی تھی۔