ہم اوراتحادی جماعتیں ایک خاندان ہیں،گلےشکوےسنیں گے،گورنر پنجاب

فیصل آباد : گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے کہاکہ ہم اوراتحادی جماعتیں ایک خاندان کے طرح ہیں، ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گےاور دور کریںگے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فیملی میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں، کوئی ایسا طوفان نہیں گرا، چوہدری برادران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جادو کی چھڑی نہیں کہ 70سال کا مسئلہ فوری ٹھیک کردیں،کرپشن کے خاتمے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، ہم سب اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ہی طاقت کا مرکز ہے، پنجاب کے ہر حلقے میں جاتا ہوں۔