وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی کے کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں 100 روزہ پلان پر پیش رفت ،صوبے کی صورتِ حال، انتظامی امور اورکا جائزہ لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے غریب لوگوں کو ریلیف دینےاور اداروں کو مکمل فعال کرنے کے لیے بنیادی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں، عوام کی فلاح کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے، اسٹیٹس کو پوری طاقت کے ساتھ تبدیلی کے ایجنڈے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، ہمارا ایجنڈا تعمیر و ترقی اور ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، سازشیں ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں نہ ہم ان کی پرواہ کرتے ہیں۔