اسلام آباد:ایف آئی اےنے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم سے کم و بیش ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ،فروغ نسیم پر خدمت خلق فاونڈیشن کے فنڈ میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے جمع کرانے کا الزام ہے اس کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون ایف آئی اےکی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جن کے ہمراہ وفاقی وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی خالد محمود صدیقی بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ایک ارب روپے سے زائد جمع کرائے گئے تھے اور جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ان پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈ میں خطیر رقوم جمع کرانے کا الزام ہے۔