مالی اورڈرائیورکےنام پراکائونٹس کابھی احتساب ہوناچاہیے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ فالودہ والوں کے بے نامی اکاؤنٹ کا احتساب کرنا اچھی بات ہے لیکن مالی اور ڈرائیور کے نام پر اکائونٹس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں مصدق ملک اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اگر احتساب کرنا ہے تو چوہدری سرور، جہانگیر ترین کا بھی احتساب کریں، احتساب شروع کرنا ہے تو علیم خان کا بھی احتساب کیا جائے۔
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے عمران خان اپنا حساب کتاب بھی دے دیں، وہ بتائیں کہ انہوں نے ایک لاکھ 47 ہزار ٹیکس بھرا تھا تو بتائیں کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آئےہیں، عمران خان بتائیں کہ ان کے پاس اتنی گاڑیاں ہیں، انہیں یہاں سے پیٹرول ملتا ہے، اگر انہیں جہانگیر ترین، علیم خان اور فیصل واوڈا پیسے دیتے ہیں تو میں نے انہوں نے یہ واپس کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتنا اچھا جھوٹ بول رہے ہیں کہ کل انہوں نے کہا کہ 700 ڈالر کی بیرون ملک چوری پکڑی ہے اور کہا کہ 83 فیصد چوری نواز شریف اور زرداری کے خاندان کی ہے، اگر ایسا ہے تو بتایا جائے کہ کونسی چوری پکڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے دوسرا جھوٹ بولتے ہیں، اس قسم کے نااہل اور جھوٹے حکمرانوں سے اللہ پاکستان کو نجات دلائے، یہ ملک اتنا مضبوط ہے کہ ہم تحریک انصاف کو بھی سہہ لیں گے۔