کوکمانڈرزکانفرنس میں ریاست کی رٹ یقینی بنانےکیلئےحمایت جاری رکھنےکےعزم کااظہار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میںملک میں جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ اور مشرقی سرحد کی صورتحال، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور ملکی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہنا ہے کہ ملک میں پائیدار امن لانے کیلئے پاک فوج کی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کے عزم کا ا ظہار کیا گیا۔