کراچی:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نےکہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کا فائنل میچ کراچی میں ہوگا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ کراچی کرکٹ کی نرسری ہے جو کرکٹرز کراچی سے اائے ان کا کوئی متبادل نہیں ہے، نیشنل سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کراچی آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں تبدیلیاں آئیں گی لیکن وقت لگے گا،تسلی کرکے تبدیلیاں کروں گا جلد بازی نہیں کروں گا، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات تک اس کے ساتھ سیریز پر کوئی پیشرفت کی امید نہیں۔
واضح رہے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آخری مرتبہ فروری سنہ 2009 میں غیر ملکی کھلاڑی میدان میں اترے تھے جب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ایک روز میچ کھیلا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ اور وہ بھی فائنل کھیلا جا رہا ہے۔