کراچی : کراچی کی فضا میں پائے جانے والی آلودگی خطرناک قرار دے دی گئی ۔ماحولیاتی آلودگی ناپنے کے عالمی انڈیکس اے کیو آئی کےمطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہوتی ہے
جب کہ 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضر صحت اور اس وقت کراچی کی فضا میں آلودگی 331 درجے تک پہنچ چکی ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
انڈیکس کے مطابق کراچی میں آئندہ دو دنوں تک فضائی آلودگی کی صورتحال شدید رہے گی۔
خیال رہے کہ آج کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد فضا دھوئیں کے باعث انتہائی آلودہ رہی۔