اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہاکہ پاکستان 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہا ہے تاہم یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے، ہم نے ایل پی جی کے سلنڈر پر ٹیکس 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کردیا ہے، ہم نے صرف صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد پاکستان میں اسمگل کرکے لایا گیا کوئی فون کام نہیں کرسکے گا۔