طاہرداوڑکےقتل کےذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے،شہریارآفریدی

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ ایس پی طاہر داوڑ کا قتل تکلیف دہ واقعہ ہے اور یہ واقعہ پولیس کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے تاہم ریاست کا وعدہ ہے جو واقعے کے ذمہ دار ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں گے ۔
سینیٹ میں ایس پی طاہر داوڑ سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایس پی طاہرخان داوڑ ان کے بھائی اور بھابھی کو بھی شہید کیا گیا اورانہیں دھمکیاں بھی موصول ہوتی تھیں جب کہ طاہر داوڑ کا اہلخانہ کو آخری پیغام تھا کہ آپ پریشان مت ہوں، میں محفوظ ہوں، اور پھر 28 اکتوبرکوطاہرداوڑ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آردرج کی گئی۔
شہریار آفریدی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لگنے والے سیکیورٹی کیمرے غیرمعیاری اورناکارہ ہیں، ان کیمروں پر قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا، ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔