اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب )جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے 600 کیمروں کے خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہے ۔
اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی جانب سے نیب راولپنڈی کو سیف سٹی منصوبے کے بارے میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایات کی ہے کہ سیف سٹی منصوبہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا لہٰذا منصوبے کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔