ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے تھوڑی دیر پہلے تک کیویز نے پاکستان کی 74 رنز کی برتری ختم کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن37 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، اس کے فورا بعد آنے والے ٹیلر بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور وہ 19 رنز بنا سکے،انہیں بھی یاسرشاہ نے آوٹ کیا۔
اوپننگ بلے باز جیت راول حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ، انہوں نے 46 رنز بنائے۔
اس وقت نکولز اور واٹلنگ وکٹ پر موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 34 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم پاکستانی ٹیم اس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکی اور 227 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔