عدالت اور پارلیمنٹ سپریم ادارے ہیں ان کا احترام سب پر لازم ہے، پشاور ہائی کورٹ
عدالت اور پارلیمنٹ سپریم ادارے ہیں ان کا احترام سب پر لازم ہے، پشاور ہائی کورٹ

مقصدکوحاصل کرنےکیلئےیوٹرن لیناعزیم لیڈرشپ کی شناخت ہے،عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے بھی ٹویٹر پر اپنے یو ٹرن کے بیان کے دفاع میں ایک اور بیان جاری کر تےہوئے کہاکہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈرنہیں ہوتا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ ”مقصد کو حاصل کرنے کیلئے یو ٹرن لینا عزیم لیڈر شپ کی شناخت ہو تی ہے بالکل ویسے ہی جیسا کہ چوری شدہ دولت کو بچانے کیلئے جھوٹ بدیانت لوگوں کی شناخت ہوتی ہے ۔“انہوں نے کہاکہ جو یوٹرن لینا نہیں جانتااس سے بڑا بےوقوف لیڈر نہیں ہوسکتا۔ نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی، نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا۔
عمران خان کے بیان کے بعد وفاقی وزراءاور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بھی اس کے دفاع میں میدان میں ا ٓچکے ہیں اور بیانا ت جاری کر رہیں جبکہ صدر مملکت نے بھی عمران خان کے بیان کو درست قرار دیتے ہوئے کہ میں نے بھی زندگی میں یو ٹرن لیے ہیں ۔