پانی کا معاملہ:پانی کی تقسیم کے معاہدے کو خطرات لاحق ہوگئے

اسلام آباد:چاروں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا تنازع مزید شدید اختیار کرگیا جس کے باعث پانی کی تقسیم کے معاہدے کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق پانی کی تقسیم کا تنازع حل کرنے سے متعلق اٹارنی جنرل کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا جو ناکام ہوگیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پانی کی تقسیم کے پیرا 2 پر عمل درآمد کرانا چاہتا ہے اگر سندھ کی تجاویز مان لی جائیں تو اس صورت میں پنجاب کو 42 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق سندھ چاہتا ہے کہ کے پی کے اور بلوچستان کو حاصل پانی کی کمی کا استثنی بھی ختم کیا جائے لیکن یہ مسئلہ سنگین ہے کیوں کہ استثنیٰ ختم کرنے سے کے پی کے اور بلوچستان کے لیے پانی کی کمی 50 فی صد تک ہوجائے گی۔