چیئرمین نیب کی میگا کرپشن کیسزکوترجیحی بنیادوں پرمنطقی انجام تک پہنچانےکی ہدایت

اسلام آباد:چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچانے اورکم مالیت کے مقدمات متعلقہ اینٹی کرپشن اداروں کو بھجوانےکی ہدایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ علاومیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں میں نیب کے علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا ایمان ہے، ہم کرپشن فری پاکستان کے لیے کوشاں ہیں۔
نیب اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ قومی احتساب بیورو کا مجموعی کنوکشن ریٹ تقریباً 77 فیصد ہے، گزشتہ 12 ماہ میں 503 افراد کو گرفتار کیا گیا، 44 ہزار 315 افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔