اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ وزارت ریلوے نے پچھلے 3 ماہ میں کئی گنا منافع کمایا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میں 4 نئی ٹرینوں کے اجرا کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد ایم ایل ون منصوبے پر توجہ دےرہے ہیں،پہلی دفعہ ریلوے ٹریکس پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ایسی پالیسیاں بنائیں گے جس سے غریب آدمی ترقی کرے، ٹرینوں میں غریب اور کمزور طبقہ سفر کرتا ہے، ریلوے میں دیانت داری سے کام نہ کرنے والے اور کرپشن کرنے والے لوگوں کو نکالا جائے گا ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت نیا نظام لا رہی ہے، تمام اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کریں گے، پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کے لیے نئی انتظامیہ لائیں گے، اداروں کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریلوےٹریک بچھانےپرکوئی توجہ نہیں دی گئی، سیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتاہوں، ہمارےپاس ڈالرزکی کمی ہے، سرکاری زمینوں پر بڑے بڑے مافیانےقبضہ کیاہواہے، وسائل نہیں احساس کی کمی سے قومیں غریب ہوتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں بھی غریب طبقے پر توجہ دی گئی،غریب لوگوں پر توجہ دیں تو ملک ترقی کرے گا،وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو ثبوتازکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،چینی قونصلیٹ پرحملہ ناکام بنانے والےاہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔