ایبٹ آباد میں بچوں کے معمولی جھگڑے نے 7 افراد کی جان لے لی

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد کے علاقے گڑھی پھل گراں میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے گڑھی پھل گراں والی میں بچوں کی لڑائی کے بعد شروع ہونے والے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا کرکٹ میچ کے دوران بچوں کی لڑائی کے بعد شروع ہوا اور نوبت مسلح تصادم تک پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں دونوں جانب سے2،2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔