اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں کی گئی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، معلومات کے حصول کے لیے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ100 دنوں میں وزیراعظم کی قیادت میں بے پناہ اقدامات کیے، جدید ترین میڈیا یونیورسٹی 100 روزہ پلان کا حصہ ہے۔
شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے اور اب کرپشن کی معلومات دینے والے کو 20 فیصد دیا جائے گا جس کے لیے ایکٹ لے کر آرہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ معلومات کے حصول کے لیے انقلابی قدم اٹھایا ہے، اب کوئی بھی شہری کسی بھی ادارے سے معلومات حاصل کرسکتا ہے، متعلقہ محکمہ 10 دن میں معلومات دینے کا پابند ہوگا۔