اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پہلے پاکستان کا سوچتے ہیں اور پھر عوام کا سوچتے ہیں، اس سے قبل عوام کا سوچا جاتا تھا یا اپنا سوچا جاتا تھا لیکن پاکستان کا نہیں سوچا جاتا تھا لیکن پاکستان کا کوئی نہیں سوچتا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا کہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے آنکھوں میں آنکھ ملا کر ٹرمپ کوجواب دیا اور حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کو خود مختار بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے چین اور سعودی عرب پر بہت سے احسانات ہیں ، ہم نے دیاہی ہے لیا کچھ نہیں ہے اور اگر اب ہم کچھ مانگتے ہیں کہ ہمیں کچھ امداد دو تو وہ پاکستان کیلئے مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز پر ہم غلط ہیں کہ اپوزیشن کی منفی باتوں کا جواب نہیں دیناچاہئے بلکہ صبر سے کام کرناچاہئے ۔