منی لانڈرنگ کیس:آصف زرداری اورفریال تالپر نےبیان ریکارڈکرادیا

کراچی: ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اورانکی ہمشیرہ فریال تالپور نےمیگا منی لانڈرنگ کیس میں اپنا الگ الگ بیان ریکارڈ کرادیا۔
اطلاعات کے مطابق پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور دفتر پہنچیں تو ان کی گاڑی کو ہی دفتر کی حدود میں جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد جےآئی ٹی نے ایک گھنٹے تک فریال تالپور سے تفتیش کی اور انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔
جبکہ آصف علی زرداری دن 2 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے تقریباً ایک گھنٹے 20 منٹ تک تفتیش جاری رہی جس کے بعد وہ بھی روانہ ہوگئے۔