موجودہ حکومت کاگلگت بلتستان کوعبوری صوبےکادرجہ دینےکافیصلہ

پشاور : وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیاہے،عبوری صوبے کا درجہ دینے کی سمری بھی تیار کرلی گئی ہے جسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں کل پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عبوری صوبے کا درجہ ملنے سے گلگت بلتستان کی حکومت کو اضافی اختیارات مل جائیں گے تاہم اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق گلگت بلتستان کو مکمل صوبے کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔
ذرائع کے مطابق عبوری صوبے کا درجہ دینے کی سمری وزارت امورِ کشمیر نے تیار کی ہے جسے منظوری کیلئے پیش کی جائے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے آئینی ترمیم کی صورت میں یہ معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حکومت کو آئینی ترمیم منظور کرانے کیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہوگی۔