چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت عالمی ورثہ قرار

اسلام آباد: یونیسکو نے چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثے میں شامل کر لیا۔یونیسکو اسلام آباد کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کا فیصلہ افریقی ملک موریطانیا میں منعقد ہونے والی عالمی ثقافتی کانفرنس میں کیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ سوری جاگیک کیلاش میں چاند، سورج، ستاروں اور شہابیوں سے متعلق ایک ثقافت ہے، اس ثقافت سے متعلق علم اور تہواروں کو محفوظ بنانے کی عالمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔