وزیر خارجہ سے چین کے معاون وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیر خارجہ کونگ ژوان یو کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے معاون وزیر خارجہ کونگ ژوان یو کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شام محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے، افغانستان میں امن کے لیے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
ملاقات میں مختلف مسائل کے حل اور باہمی تعلقات کے فروغ کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات پر اظہار اطمینان بھی کیا۔
انہوں نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی جلد تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاشرتی اور اقتصادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیر خارجہ نے کابل میں سہ رکنی اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں معاون چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔