نیب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریماند منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپرینڈنٹ جیل کی جانب سے پراسیکوٹر جنجوعہ کے توسط سے نیب عدالت میں شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے سے متعلق تحقیقی درخواست جمع کروا دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کاروائی کی اجازت دی جائے۔
نیب عدالت نے جیل سپریڈنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کاایک دن کا رہداری ریمانڈ دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔عدالت کی جانب سے راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد شہباز شریف آج دوپہر کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد لے کر جایا جائے گا۔
جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کے زیر تفتیش ہیں اور عدالت نے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمارنڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج رکھا ہے۔