اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان نے این آر او مانگا لیکن کیس چلیں گے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اسمبلی کےایک سیشن پرکروڑوں روپےخرچ ہوتےہیں، عوام شام میں پوچھتےہیں اسمبلی سیشن میں عوامی ایشوزپرکیابات ہوئی، اپوزیشن لیڈرسیشن میں آتےہیں اورایک ہی سوال بارباردہراکرچلےجاتےہیں کہ ن لیگ پر کیا الزام ہے اور کس بات پرگرفتاریاں کی گئیں۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ آئیں مل کرایک قراردادپیش کرتےہیں میں پڑھ کرسنادیتاہوں، جس نےبھی عوام کاپیسہ کھایااسےڈی چوک پرپھانسی اورجائیدادنیلام کرنی چاہیے، کیا اپوزیشن میری اس قراردادپراتفاق کرتی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا سیشن میں عوام ایشوز کے بجائے ذاتی ایشوز پر بات کی جاتی ہے، کرپشن کےمیگااسکینڈل عوام کےسامنےہیں، کھربوں روپےقرضہ لیاگیالیکن کیاعوام کی تقدیربدلی گئی، ہزاروں سوال پوچھےجاتےہیں لیکن ان کاجواب ایک ہی ہوتاہےمیراکیاقصورہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین کے لئےعوام سے پیسے لیے گئےاورانہیں ایک پلاٹ بھی نہیں دیاگیا، ایک پروجیکٹ میں الحمداللہ میں نے40کروڑکی ریکوری بھی کرلی ہے۔
مرادسعید نے کہا مجھ سےاپوزیشن کے7رہنماؤں نےاین آراومانگا ہے، پہلاشخص جس نےکیسزنہ چلانے کے لئے رابطہ کیاابھی بھی ایوان میں بیٹھاہے، ضرورت ہوگی تواین آراومانگنےوالوں کے نام بھی بتاؤں گا۔
وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ جس نےبھی ملک کولوٹاان سب کا احتساب ہوگا، میرے محکمے میں بھی کرپشن ہوئی فائلیں موجود ہیں، 2 مہینے میں بھجواؤں گا، میری ذمہ داری ہےکرپشن کرنےوالوں کوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا، عوام ہمیں یہاں ان کےمسائل کےحل کے لئے بھیجتے ہیں۔