پشاور: صوبہ خیبر پختونخواکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواکے شہروں صوابی، بٹگرام، مانسہرہ، مالا کنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا۔
زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوش قسمتی سے کہیں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔