آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشتگردی کی خطرناک کارروائیوں میں ملوث 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کرد ی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج،سیکورٹی اداروں اورعوام پرحملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تعلیمی اداروں کی تباہی میں بھی ملوث تھے ،دہشتگردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34افراد شہید ہوئے جن میں سے 21 کا تعلق مسلح افواج سے تھا۔شہید وں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9،پولیس کے2 اہلکار جبکہ دو شہری تھے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولابارود بھی ملا تھا۔ان دہشتگردوں پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق20دہشتگردوں کو قیدکی سزا بھی سنائی گئی ہے۔