راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ آرمی چیف نے 20 مزید دہشت گردوں کو دی گئی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں، پولیس اسٹیشن اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 13 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوئے تھے۔ دہشت گردی میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔