بھارتی فلمی اداکار نصیر الدین شاہ پر بھارت کے انتہا پسند ہندو بھاری پڑ گئے۔ بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر بات کرنے کے چند روز بعد ہی انتہا پسندوں نے اجمیر کے ادبی میلے سے نصیرالدین کو نشست چھوڑ کر جانے پر مجبور کردیا۔
بھارتی فلمی اداکار نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اس بات پر تشویش ہے کہ بھارت میں گائے کو انسانوں سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ نصیر الدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے فکر مند ہے۔
ان دو جملوں نے گائے کے بچاری انتہا پسند ہندوئوں کو مشتعل کردیا۔ نصیر الدین شاہ کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگیا۔ جمعہ کو اجمیرادبی میلے میں نصیر الدین شاہ نے ایک سیشن میں خطاب کرنا تھا تاہم انتہا پسند ہندو وہاں پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس پر ادبی میلے کی انتظامیہ نے نصیرالدین شاہ کا سیشن ہی منسوخ کردیا۔
بھارتی اداکار اپنے خلاف ردعمل پر حیران ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ایسا کیا کہہ دیا ہے کہ مجھے غدار بنایا جا رہا ہے۔