مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے مزید 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج، پیرا ملٹڑی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے پلوامہ کے علاقے آرام پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔
دوسری جانب کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن بھی معطل کردیئے گئے۔
حالیہ شہادتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دو روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی مدت مکمل ہونے پر قابض بھارتی حکومت نے وادی میں صدارتی راج نافذ کردیا ہے۔
صدارتی راج کے تحت ریاست کے تمام آئینی، انتظامی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔