کراچی:صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔جن اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں انتخابی سامان کی ترسیل بھی مکمل ہو گئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخاب میں 5 لاکھ سے زائد مرد و خواتین ووٹر حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے متعلقہ حلقوں میں 389 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 28 سو سے زائد انتخابی عملہ الیکشن میں ڈیوٹی دے گا۔اس کے علاوہ جن اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں انتخابی سامان کی ترسیل بھی مکمل ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات 23 دسمبر کو ہوں گے، جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کے 6 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نشستوں پر انتخاب ہوگا ، خیال رہے کہ کراچی میں چیئرمینز کی 4 نشستیں رکن سندھ اسمبلی بننے والوں نے خالی کی ہیں ۔