اسلام آبادایف ایٹ کچہری میں وکلاچیمبرزگرانے کےمعاملے پر سی ڈی اے اوراسلام آبادانتظامیہ خاموش ہے کوئی بھی کچہری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی اونرشپ لینے کوتیارنہیں ہے۔جبکہ وکلانے گرائے گئے چیمبرزکی تعمیردوبارہ شروع کردی۔
صدربارریاست آزاد کا کہنا ہے کہ چیمبرزکس نے گرائے کوئی بتانے کے لئے تیارنہیں ہے جبکہ وہ معاملے کی طے تک جائیں گے۔
ادھروکلانے گرائے گئے چیمبرزکی تعمیردوبارہ شروع کردی، وکلاچیمبرزکی تعمیرگزشتہ رات سے جاری ہےجبکہ بارکی کال پروکلاآج بھی ہڑتال پرہیں اورکچہری میں سائلین کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کا کیس میں نواز شریف کے گارڈز ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہو ئی۔
ہڑتال کے باعث مدعی کے وکلاء بحث کیلئے پیش نہ ہوئےعدالت نے مزید کاروائی 24دسمبرپیرتک کیلئے ملتوی کردی ۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں سابق چئیرمین نادراطارق ملک کی عبوری ضمانت میں توسیع ہو گی۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیرکاروائی کے سماعت ملتوی ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سہیل ناصر نے گزشتہ سماعت پرعبوری ضمانت منظور کی تھی جبکہ مزیدسماعت دوجنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ طارق ملک پردوران ملازمت دوہری شہریت چھپانے کےالزام میں مقدمہ درج ہے۔