کراچی: کرسمس اور سال نو کے جشن کے موقع پر ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔
کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر سی ویو پر نہانے اور تفریح پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پابندی کا نوٹیفکیشن کمشنر کراچی کی سفارش پر جاری کیا جا چکا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر 31 دسمبر سے صبح یکم جنوری تک سی وی جانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلق ایس ایچ او کو کارروائی کرنے کا اختیار ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ ریڈزون کے اندر ریلیاں اور جلسے جلوس نکالنے پر چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ داخلہ نے ریڈ زون کے اندر پابندی کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔