قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کو آج طلب کرلیا ہے۔
حمزہ شہباز کو دوپہر ایک بجے نیب لاہور کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا گیا ہے۔اور ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی طلبی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ہو رہی ہے۔
حمزہ شہباز کو ایسے موقع پر نیب نے بلایا ہے جب میاں نواز شریف اور شہباز شریف پہلے ہی جیل میں ہیں اور مسلم لیگ(ن) کے سامنے یہ سوال کھڑا ہے کہ دونوں شریف برادان کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی قیادت کون کرے گا۔
مسلم لیگ(ن) نے گذشتہ دنوں فیصلہ کیا تھا کہ شریف برادران کی گرفتاری کے بعد پارٹی کو بورڈ چلائے گا لیکن یہ خیال بھی پایا جاتا تھا کہ حمزہ شہباز یا مریم صفدر میں سے کوئی پارٹی کی قیادت کرے گا۔