گیس کی قلت کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ کو سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عام طور پر شیڈول کے مطابق جمعہ کو سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کے بعد ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کھول دیئے جاتے ہیں تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہفتہ کی شب 8 بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ایس ايس جی سي کے گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کومیسر ہونے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس لئۓ گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ( 12 گھنٹے ) گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔