کراچی :پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور نائب صدر راشد ربانی نے ایم کیوایم کے رہنما اور سابق ایم این اے شہید علی رضا عابدی کے گھرپہنچ کر ان کے والد اخلاق عابدی سے تعزیت کی ، دونوں رہنمائوں کے ساتھ وکلا فورم کے جنرل سیکرٹری ارشد نقوی بھی تھے۔وقار مہدی و پی پی پی رہنماؤں نے اخلاق عابدی سے تعزیت کےبعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول علی رضا عابدی کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ علی رضا عابدی جیسے نوجوان کا قتل سازش اور المناک ترین حادثہ ہے۔ وقار مہدی نے ان کے والد کو یقین دلایا کہ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو انکے انجام تک پہنچا کر دم لیں گےاورشہر میں خونی کھیل کھیلنےوالوں کو عبرت کا نشانہ بنا دیں گے۔اس موقع پر راشد ربانی نے کہاکہ علی رضا عابدی سندھ کا بیٹا تھا، ہر انکھ آشکبار ہے۔