کراچی:کراچی ٹریفک پولیس کی کارکردگی رپورٹ 2018 جاری کردی گئی ہے، 2018 میں کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف اورآگہی کی متعدد مہمات چلائی گئیں جن میں فینسی نمبر پلیٹس، غیر قانونی چنگچی رکشہ، ون وے کیخلاف ورزی , اوور اسپیڈاور ڈرائیونگ میں لاپرواہی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ، ڈاکٹرامیر شیخ کا کہناتھاکہ ٹریفک مہم کا مقصد عوام کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور قوانین کا پابند بنانا ہے.پولیس کی دن رات انتھک محنت سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی،ضلع ساؤتھ میں 21 جان لیوا حادثات , ضلع سٹی میں6 ,ضلع ایسٹ میں34, ضلع ویسٹ میں 49 , ضلع سینٹرل میں 26 , ضلع کورنگی میں 20 اور ضلع ملیر میں 26 بڑے حادثات ہوئے،ڈاکٹرامیر شیخ کا کہنا تھا کہ حادثات پر قابو پانے کے لئے اسٹاپ لائن، زیبرا کراسنگ،روڈ کراس کرنے کے لئے پل اور عوام میں ٹریفک قوانین کی آگہی کو ترجیح دی گئی،غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شاہراہ فیصل پر بائیکر لین کا آغازکیا گیااور 14 کرولا کاروں اور 14 موٹر سائیکلز کے ساتھ تربیت یافتہ عملے بھی تعینات کیا گیا، مئیر کراچی کی مدد سے شہر بھر میں رکشہ اور ٹیکسی اسٹینڈ کا قیام عمل میں لایا گیا، آئیڈیا 2018 کے دوران فری پارکنگ اور ایکسپو سینٹر کے گردونواح ٹریفک کی روانی کو کامیابی سے برقرار رکھنا پولیس کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے. ڈاکٹرامیر شیخ کا کہنا تھا کہ 2019 میں ٹریفک قوانین سےآگہی کے لئے سیمیناراور تعلیمی پروگرامزسمیت سوشل میڈیا ٹولز کو بروئے کار لانا پولیس کاا ہم ہدف ہے۔ 2018 میں گذشتہ سالوں کی نسبت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سدباب میں 6.56 فیصد کی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، 2017 میں 2,408560 چالان ٹکٹس جاری کئے گئےجبکہ 2018 میں 2,566,516 ٹکٹس کا اجرا ہوا,2017 میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر 574 ملین جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 2018 میں 622.25 ملین جرمانہ عائد کیا گیاتھا،2018 میں ون وے وائیلوشن پر 822,126 چالان اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر 515,143 چالان کئے گئے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 20,569 چالان اور ٹریفک لائٹس کی خلاف ورزی پر 32,893 کے چالان کئے گئے،ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر 13,032 چالان اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر 19,024 چالان کئے گئے،بسوں کی چھتوں پر مسافروں کی موجودگی پر 8,352 چالان اور گاڑیوں کے خراب انجن کے باعث دھواں دینے والی گاڑیوں پر 1525 چالان کئے گئے،جنرل الیکشن 2018 , یوم آزادی، محرم، مویشی منڈیوں کے انعقاد اور عید کے دوران بہترین ٹریفک اقدامات سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا، وی آئی پیز کے لئے ٹریفک کے انتظامات، شارع فیصل کو ماڈل روڈ بنانے سمیت شارع فیصل پر ٹریفک انفورسمینٹ یونٹ قائم کیاگیا جبکہ عوام میں ہیلمٹ کی مفت تقسیم اور بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پر پابندی جیسے اہم اقدامات کئے گئے، ٹریفک اسٹاف کو باڈی کیمرہ کی فراہمی اور بین الاقوامی طرز کی تربیت دی گئی،ٹریفک قوانین سے آگہی کے لئے عوام کو ویڈیو کلپس اور تعلیمی مواد فراہم کیا گیااور 424 اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ٹریفک رولز کے لیکچرز سے 147196 افراد کو آگہی فراہم کی گئی