وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہےکہ بندرگاہوں کو کرپشن سے مکمل طور پر پاک کرنا اولین مقصد ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہےکہ پاکستان کو اللہ پاک نے بے پناہ قدرتی و بحری وسائل سے مالامال کیا ہے،ایسے وسائل رکھنے والے ملک کو قرض کی بھیک مانگنے کی بجائے دنیا کو قرض کی پیشکش کرنی چاہئیے۔
علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے حوالے سے واضح ایجنڈا رکھتے ہیں، بندرگاہوں کو کرپشن سے مکمل طور پر پاک کرنا اولین مقصد ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں عوام براہ راست مجھ سے رابطہ کریں،ذاتی طور پر عوام کی شکایات پر کارروائی کروں گا۔
وفاقی وزیر بحری امور نے براہِ راست رابطے کیلئے لائن قائم کردی ہے جس کے تحت عوام کسی بھی سطح پر کرپشن کیخلاف براہ راست وفاقی وزیر سے رابطہ کرسکیں گےاس کے علاوہ عوام کو وٹس اپ اور ای میل فراہم کردی گئی ہے۔
کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے عوام اس نمبر پر بمعہ ثبوت رابطہ کریں ،0300-0822234..جبکہ ای میل کے ذریعے شکایات بھیجنے والے افراد درج ذیل ایڈریس استعمال کریں [email protected]