کراچی:وزیر توانا ئی سندھ امتیازشیخ نےگیس کی بندش کےخلاف تاجروں اورصنعت کارو ںکے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
وزیر توانا ئی سندھ امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش نے صوبے میں معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے ،صنعتوں کا پہیہ جام اور گھرو کے چولہے ٹھنڈے یہ ہے ،صنعتوں کی بندش کی وجہ سے ہزارو افراد بےروزگاری کا شکار ہوگے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو صنعتوں کی بندش اور ہزاروں خاندانوں کی بےروزگاری اور فاقہ کشی کی کوئ پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے،سندھ کی گیس بند کرکے دیگر صوبوں کو فراہم کی جارہی ہےوفاقی حکومت کا سندہ کے عوام کے ساتھ دوہرا معیار ناقابل برداشت ہے ۔