پاکستان، افغانستان ، تاجکستان میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق افغانستان، تاجکستان اور سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر تھا۔