کیپٹیوپاور کوآدھی گیس دینے کی شرط پر صنعت کاروں سے مذاکرات کامیاب

کراچی: ایس ايس جي سي اور صنعتکاروں کے درمیان گیس بحران سنگین ہونے پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جاری اعلامیہ میں بتایاہے کہ اتوار کو اگر صنعتیں مکمل بند اور پہلے طے شدہ معمولات کی روشنی میں کیپٹو پاور جنرل انڈسٹریز کوآدھی گیس فراہمی کےمعاملے پر مکمل عمل کیا جائے تو لو گیس پریشر کی صورتحال میں کافی بہتری آسکتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سوئی سدرن کی جانب سے اگلے ہفتے ایک بہت بڑے کسٹمر اینیوئل مینٹننس پر جانے کے بعد گیس کی صورتحال میں کافی بہتری آ جائے گی۔

معروف تاجراورمذاکرات کمیٹی کے سربراہ زبیر موتی والا اوردیگر تاجروں کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات کی دوران کی گئی باتیں سمجھ میں آگئی ہیں جس کے بعد ہم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اتوار کےدن صنعتیں مکمل طورپربند رکھی جائیں گی۔