احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے چھٹیوں میں فیصلہ مکمل کرکے اس پر دستخط کئے، احتساب عدالت سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے چھٹیوں میں فیصلہ مکمل کرکے اس پر دستخط کئے، اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کافیصلہ 80صفحات پر مشتمل ہے، نیب اور نوازشریف کے وکلا کل کیس کی مصدقہ نقول حاصل کرسکیں گے۔تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پیش کئے گئے شواہد مکمل نہیںتھے ، عدم شواہد پر نوازشریف کی رہائی کاحکم دیا گیا۔