پاکستان مطالعاتی ادارہ برائے سلامتی و تنازعات،پکس کی جاری کی گئی سالانہ سیکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ء ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کلیدی کامیابیوں کا سال رہا۔
رپورٹ کے مطابق جنگجوحملوں میں 45 فیصد، جانی نقصان میں 37 فیصد کمی ہوئی۔
2018ء میں 18 خودکش حملے ہوئے جو2017ء کے مقابلے میں کہیں کم ہیں،پاکستان میں 229 جنگجوحملوں میں 577 افراد ہلاک، 959 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کی صورتحال غیرمعمولی بہتر، ماہانہ حملوں کی تعداد کم ہو کر19 رہ گئی،جنگجو حملوں میں بھی مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔
2014 میں ماہانہ 134 حملے ہوتے تھے،سال 2018 ء میں سب سے زیادہ جنگجو حملے، جانی نقصان بلوچستان میں ہوا،ماہ جولائی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
جنگجو حملوں کا 43 فیصد، مجموعی ہلاکتوں کا 61 فیصد اور زخمیوں کی تعداد کا 59 فیصد بلوچستان میں ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 99، سندھ میں 14، پنجاب میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 جنگجو حملے ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختون خوا بشمول قبائلی اضلاع میں 105 جنگجو حملے ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے 176 کارروائیاں، 97 مشتبہ جگنجوئوں کو ہلاک، 360 گرفتار کو کیا۔