سوڈانی صدر عمرالبشیر کاپولیس کو مظاہرین پرہاتھ ہلکا رکھنے کاحکم

خرطوم:سوڈان کے صدر عمر البشیر نے اقوام متحدہ کی طرف سے پرتشدد احتجاج کے بعد احتجاجی مظاہرین کی ہلاکت کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد پولیس کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال سے روک دیا ہے۔
سوڈانی حکومت نے 19 دسمبر سے جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہےجن میں دوپولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ایمنسٹی انٹرنیشنل” کے مطابق سوڈان میں پرتشدد مظاہروں میں‌37 افراد مارے گئے ہیں۔
صدر البشیرنے خرطوم میں ایک اعلیٰ سطح کےسلامتی اجلاس کی صدارت کی اور انہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کریں۔صدر البشیر نے کہا کہ ہم ملک میں بدامنی نہیں چاہتے مگر پولیس کو طاقت کا کم سے کم استعمال کرنا ہوگا۔