برف باری کامزادوبالا کرنے اور کھیلنے کیلئے برف کی بھول بھلیوں کی تعمیر

مونی ٹوبا ،کینیڈین صوبے مونی ٹوبا میں منچلوں نے سردی میں برف باری کامزادوبالا کرنے اور دیر تک کھیلنے کیلئے برف کی بھول بھلیاں بنانی شروع کردی ہیں، درجہ حرارت گرنے کے باعث برف باری میں اضافہ سے منچلوں کے مزے آگئے ہیں اورانہوں نے برف سے بھول بھلیاں کی دیوار کی اونچائی میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔
گذشتہ مہینے مکئی کا چیلنج مکمل کرنے والے نوجوانوں نے خود کو رواں ماہ اس نئے چیلنج کی تیاری کیلئے ذہنی طورپر آمادہ کرلیا تھا ۔نئے انداز کے چیلنجز پیش کرنے والے کلنٹ ماس کا کہنا تھا کہ سردیوں میں برف باری سے بنائی جانے والی بھول بھلیوں کا ڈیزائن اور ڈھانچہ مکئی کے چیلنج اور دوسرے کنکریٹ کی دیواروں کے ڈھانچوں سے بہت مختلف اورالگ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بھول بھلیاں ہم نے مکئی سے بنائی جانے والی بھول بھلیوں سے بہت مختلف بنائی ہے۔
کلنٹ ماس نے بتایا کہ وہ یہ سارے چیلنجز اپنے بھٹے کی کاشت کے خالی میدان میں منعقد کرواتے ہیں ، انہوںنے پہلے وہاں لکڑی کی ڈنڈے گاڑ کر ہلکی دیوار بناکر اس پر برف کی دیوار بنانے کے منصوبے کو عملی جامع پہناتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے سوچا تھا کہ ہم روزانہ دوسو فٹ برف کی دیوار بناسکتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ایک دن میں 80فٹ تک جاپہنچے تھے اور میرا خیال ہے کہ ہم اس دیوار کو چار ہزار دوسو فٹ تک پہنچاسکتے ہیں۔