انقرہ:وزیراعظم عمران خان نےترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ترکی کے ممتاز تاجروں اورصنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ترکی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں
انہوں نے کہا کہ پاک ترکی کے درمیاں دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے،پاکستان میں سی پیک کے ذریعے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترک تعمیراتی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں،ملک میں بہتر گورنس پرتوجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار آسان بنا رہے ہیں۔سرمایہ کاری کے ذریعے ہی ملک میں بے روزگاری میں کمی آئے گی۔
انہوں کہا کہ چین کی مدد سے خصوصی اقتصادی زون قائم کررہے ہیں۔پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں دولت آئے۔