کراچی: سکھن پولیس کے خلاف ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کوسٹل ہائی وے پر ٹائر نذرآتش کرنے کے بعد ٹریفک بلاک کردیا۔
مظاہرین نے بتایاکہ پولیس منشیات فروشوں کو تخفظ فراہم کر رہی ہے جبکہ غریب ماہی گیروں کو گھروں سے اٹھا کر جھوٹے مقدمات میں بند کرتے ہیں ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں نے جمعہ کے نماز کے بعد ریڑھی گوٹھ کوسٹل ہائی پرسکھن پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ، مظاہرین نے روڈ پر ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھن پولیس ریڑھی گوٹھ کے مختلف محلے اور پاڑوں میں منشیات فروخت کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں ، جبکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث کارندوں کے خلاف آواز اوٹھانے والوں غیر یب ماہی گیروں کو رات کو گھروں سے اٹھا کر جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔
مظاہرین نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ملیر سے اپیل کی ہے کہ غریب ماہی کو پولیس سے تحفظ فراہم کیا جائے۔