مٹھی: صحرائے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3بچے جان کی بازی ہار گئے۔
سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 ننھے پھول مرجھا گئے۔ گزشتہ 5 دن میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اور ننگرپارکر میں سیکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔