برٹس کولمبیا میں برفانی اور سمندری طوفان کا الرٹ جاری

اوٹاوا:محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والا طوفان صرف بڑا ہی نہیں ہوگا بلکہ شاید بہت بڑا قدرتی طوفان ہوجس سے بچنے کیلئے انتظامات کرنابہت ضروری ہیں۔
موسم سرما کی طوفانی بارشوں کے بعد ہونے والی شدید برف باری کے تناظر میں برٹس کولمبیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں برفانی اور سمندری طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، موسم کی اتنی شدید خراب صورتحال میں کوئی بھی سفر قابل اعتبار نہیں ہوگا۔
کینیڈا میںخاص طور پر جاری کی گئی برفانی اورسمندری طوفان کی وارننگ کے بعدپوری ساحلی پٹی کیلئے اس سے پہلے دی جانے والی تمام چھوٹی بڑی ممکنہ وارننگ بے معنی ٰ ہوکر رہ گئی ہیں کیونکہ اس قسم کی آفات میں قدرتی اور انسانی جانوں کا ضیاع ہونا ایک لازمی امر ہے۔
محکمہ طوفان کینیڈا کے موسمیات کے سینئر پیش بین گرینٹ ہیلسن نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کاخیال ہے کہ آنے والا برفانی اورسمندری طوفان صرف بڑا ہی نہیں ہوگا بلکہ شاید بہت بڑا قدرتی طوفان ہوجس سے بچنے کیلئے فوری اور بڑے پیمانے پر انتظامات کرنابہت ضروری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی طاقتور سمندری طوفان کے بعد پوری ساحلی پٹی پر انتہائی موسلادھار اور شدید بارش ہوسکتی ہے جس کے بعد چلنے والی تیز ہوائوں کے سبب سمندری طوفان کی تیزی اور شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔