بری کوٹ برفباری
بری کوٹ برفباری

یورپ کے نظارے خیبرپختون خوا پہنچ گئے

دنیا بھر کے سیاح یورپ کے پہاڑی سلسلے الپس کے نظاروں سے محظوظ ہونے کے لیے بالخصوص سوئٹزرلینڈ جاتے ہیں لیکن پاکستان کے صوبہ خیبرپختون میں گذشتہ چند روز سے جاری برف باری نے وہ مناظر یہیں پر تخلیق کر دیئے ہیں۔

سوات کاعلاقہ مالم جبہ، خیبرپختون اور پنجاب کی سرحد کے دونوں اطراف واقع گلیات،  پنجاب کی حدود میں واقع مری اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقے برف باری کے لیے مشہور ہیں اور وہاں ہر برس سیاح بڑی تعداد میں برف دیکھنے پہنچتے ہیں لیکن ان جانے پہچانے مناظرکے علاوہ بھی خوبصورتی پاکستان میں بکثرت پائی جاتی ہے۔

ضلع دیر کے علاقے بری کوٹ میں برف باری نے علاقے کے حسن کو کیسے دوآتشہ کیا ہے اس کا اندازہ ’’امت‘‘ کے محمد قاسم کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر سے لگایا جا سکتا ہے۔

دیر کے علاقے بری کوٹ سے گزرتی ایک سڑک۔ برف سے ڈھکی اس وادی پر یورپی الپس کے کسی علاقے کا گماں ہوتا ہے
دیر کے علاقے بری کوٹ سے گزرتی ایک سڑک۔ برف سے ڈھکی اس وادی پر یورپی الپس کے کسی علاقے کا گماں ہوتا ہے

برف نے درختوں کی ٹہنیاں، ندی کی ریت اور گھروں کی چھتوں سمیت ہر چیز کو ڈھانپ دیا ہے۔ بلند پہاڑوں پر برف ہی برف دکھائی دیتی ہے۔

دیر کے علاقے بری کوٹ میں برفبای نے پہاڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے(تصویر محمد قاسم )
دیر کے علاقے بری کوٹ میں برفبای نے پہاڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے(تصویر محمد قاسم )

برف باری سے یوں تو زندگی بھی منجمد ہوگئی ہے اور لوگوں گھروں میں بیٹھ گئے ہیں تاہم مقامی بچوں اور نوجوانوں کے لیے تفریح کا موقع ہاتھ آیا ہے۔ مری اور گلیات جیسے علاقوں کے برعکس جہاں سیاحوں کی بھرمار ہے ، بری کوٹ کے لوگ پرسکون ماحول میں برف باری کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

بری کوٹ میں برف باری سے لطف اندوز ہوتے بچے(تصویر محمد قاسم)
بری کوٹ میں برف باری سے لطف اندوز ہوتے بچے(تصویر محمد قاسم)

برف باری سے کئی علاقوں میں راستے بند ہیں۔ مری اور گلیات جیسے سیاحتی مقام پر سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ لیکن دیگر علاقوں میں جہاں راستے کھلے ہیں وہاں سڑکوں پرگاڑیاں کم دکھائی دیتی ہیں۔

بری کوٹ میں اسی جگہ کا ایک اور منظر(تصویرمحمد قاسم)
بری کوٹ کی ودی سے گزرتی سڑک کی ایک اور تصویر (محمد قاسم)

کئی مقامات پر برف باری کے مقابلے میں زندگی رواں دواں رکھنے کیلئے باقاعدہ مقابلہ شروع ہوچکا ہے۔

گلگت کے ایک بازار میں برف باری کے مقابلے میں زندگی کو رواں دواں رکھنے کا مقابلہ جاری ہے۔ یہ تصویر ریڈیو پاکستان نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری کی
گلگت کے ایک بازار میں برف باری کے مقابلے میں زندگی کو رواں دواں رکھنے کا مقابلہ جاری ہے۔ یہ تصویر ریڈیو پاکستان نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری کی